ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر کی غیر معمولی جائزہ میٹنگ

0
0

لوگ کووڈ۔19گائیڈ لائنز پر سختی کیساتھ عمل کریں ،صورتحال پر کڑی نگاہ،دوبارہ پابندیوں کادِیااِشارہ
کے این ایس

سرینگر؍؍ضلع انتظامیہ سرینگر نے دارالحکومت سرینگر میں دوبارہ بندشیں عائد کرنے کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ پابند یاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ،ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر کی ایک غیر معمولی جائزہ میٹنگ منعقد کی ۔اس غیر معمولی میٹنگ میں کووڈ۔19مثبت کیسوں اور اموات میں اضافے کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال اور دیگر امور تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں طبی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرس کی جانب سے فراہم کردہ تجویز پر سنجیدگی کیساتھ غور وخوض کیا گیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ،ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے منعقدہ میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر کڑی نگا ہ رکھی ہوئی ہے روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ اس سے بخوبی واقف ہے کہ مختلف حلقوں سے دارالحکومت سرینگر میں دوبارہ بندشیں عائد کرنے کی تجویز سامنے آرہی ہے اور اسی حوالے سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر کی جانب سے ایک غیر معمولی میٹنگ طلب کی گئی ،جس میں تمام امور خاص طور پر وبا کے پھیلائو اور روکتھام کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ان کا کہناتھا کہ پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ سے لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال ،سماجی دوری (سوشل ڈسٹنس ) اور دیگر احتیاطی اقدامات کی پاسداری کو یقینی بنائیںتاکہ کووڈ۔19پھیلائو کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو انتظامیہ بندشیں اور پابندیاں دوبارہ سختی کیساتھ نافذ کرے گی ۔ان کا کہناتھا کہ وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات ہی واحد ذریعہ ہے ،ایسے میں لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کووڈ۔19قواعد وضوابط (گائیڈ لائنز) پر سختی کیساتھ عمل کریں ۔ان کا کہناتھا کہ صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا