’بے کس، بے بس اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں‘

0
0

عمران ظفر نے سخی میدان کی عوامی کے مسائل کئے سماعت
نا ظم علی خان
مینڈھرنوجوان کانگریس لیڈر ،پی سی سی ممبر وراجوری پونچھ انچارج عمران ظفر نے مینڈھر کے علا قہ سخی میدان میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں علا قہ کی عوام نے اُنکا والہانہ استقبال کیا ۔اجلاس میںمقررین نے اپنی مظلومیت ،بے کسی ،بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔جس میں پانی، بجلی کے علاوہ غیرمعیاری سڑک رابطہ اور منریگا کی اجرت کی عدم ادائیگی وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقعہ پر عمر ان ظفر چوہد ری نے علا قہ کی عوام سے وعدہ کیا کہ علا قہ کو بنیا دی سہو لیا ت کی فر اہمی اور عوامی مسائل کا حل میرا نصب العین ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے عوامِ مینڈھر کی خستہ حالت کو نہ برداشت کرتے ہوئے سیاست میں قدم رکھا ہے اس اے قبل آپ نے مینڈھر عوام کی نمائندگی کے لیئے گجر اور راجپوت چنے ۔انھوں نے اپنے خطاب کے میں کہا کہ میں سب ڈویژن مینڈھر کے گاﺅں گاﺅں بلکہ گھر گھر عوامی مسائل کے حصول کے لیئے جاﺅں گا اور حل بھی کراﺅں گا۔تاکہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمات کر سکوں کھوکھلے نعرے میرے مزاج کے خلاف ہیں ۔ عملی کام میرا ذہنی خاکہ ہے۔ جس سے میںانشاءاللہ تعالیٰ پورا کروں گا۔ انھوں نے آصفہ کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔اور مرکزی حکومت پر جم کر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سیکولر ملک میں ایسی فرقہ پرست جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ یہ وطن ہم سب کا ہے ہم نے وطن کی محبت کا عملی نمونہ ملک کے آزاد کرانے سے لیکر اب تک پیش کیا ہے۔ یہ لوگ وطن پرستی کے کھوکھلے نعروں پر اپنی سیاسی روٹیاں سیکتے ہیںاور فرقہ پرستی پھیلاتے ہیں،جنکا ملک کی آزادی میں کوئی حصہ نہیں ذرہ تاریخ کی ورق گردانی کر کے دیکھ لو اورآاصفہ کے اغوا کار ، اسے بد فعلی کرنے والے اور قتل کرنے والے کو چھڑانے کے لیئے کیاکیا ہتھکنڈے کیئے جا رہے ہیں جس سے ملک کے تمام دردِ دل رکھنے والے باخبر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ اچھی ہے اور انھوں نے اُنکی اچھی کارکردگی اور عوام دوستی کے لیئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ بھی اُنکا نظام چلانے میں تعاون کریں اور تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرائیں۔ چوہدری نے اپنے خطبہ کے دوران کہا کہ ہو سکتا ہے کسی سازش کے تحت مجھے مروا دیا جائے یا قتل کروا دیا جائے جسکی ذمہ دار حکومت ہو گی۔جلسہ کے اختتام پر چوہدری ظفر اللہ آزاد نے جلسہ میں شریک تمام عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے اس سے قبل عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ۔ مقررین میں بلرام شرما ، سردار عبدالقیوم خان، چوہدری عبدالعزیز صدر دھودھی یونین راجوری پونچھ، مولانا محمد اقبال، چوہدری عبدالمجید صدر کسان مزدور یونین مینڈھر اور چوہدری محمد ابراہیم شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا