وکاس دوبے پولیس مقابلے میں مارا گیا

0
0

کانپور،10 جولائی (یواین آئی) اترپردیش کے کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا کیلدی ملزم وکاس دوبے جمعہ کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ وکاس کو جمعرات کے روز اجین کے مہاکل علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہے تھے کہ بھونتی علاقہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ، جس سے پولیس اور ایس ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے وکاس نے ایک سیکورٹی اہلکار کی پستول لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن وہ نہیں ماناا اور پولیس ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے فائر کرنے لگا ۔ پولیس نے اپنی دفاع میں جوابی فائر نگ کی ، جس میں وکاس زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر لالہ لاجپت رائے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دوران علاج اسے مردہ قرار دے دیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا