کووڈ۔19مریضوں کو پہلی مرتبہ دی گئی پلازما تھراپی
ڈائریکٹر سکمز نے کی تھراپی ٹیم کی تعزیف ،کہا ’سکمز طبی تحقیق میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا‘
کے این ایس
سرینگر؍؍ایک قابل ذکر کامیابی اور بڑی پیش رفت کے بطور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ نے کووڈ۔19مریضوں کو ’’پلازما تھراپی ‘‘ دینے کا عمل شروع کردیا ہے ۔دنیا بھر میں ناول کورونا وائرس کی بیماری کے علاج کیلئے ڈاکٹر اس طرح کے طرز علاج کو اپنا رہے ہیں ۔کووڈ۔19وبائی مرض نے پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے،یہاں تک کہ جدید طبی وصحت کی فراہمی کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا جبکہ اس بیماری کا ابھی تک کوئی ویکسین یا دوا نہیں ہے ،تاہم طبی تحقیقی ماہرین طرح طرح کے تجربے کرکے اس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے مئوثر علاج اور دوا کی تلاش میں ہیں ۔تاہم صورہ میڈیکل انسٹی کا طبی و نیم طبی عملہ حکومتی تعائون کیساتھ اس وبائی بیماری کو شکست دینے میں مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک تحریری بیان میں کیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ۔19وبائی مرض سے جموں وکشمیر کے عوام کو محفوظ کر نے کیلئے طبی ادارہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کافی کوشاں ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبائی مرض کے خلاف جنگ میں تشخیص ،تحقیق سے لیکر علاج ومعالجہ تک صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ نے کووڈ۔19مریضوں کیلئے مخصوص بلاک قائم کیا ہے ۔بیان کے مطابق انسانی جانوں کو بچانے کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں تعینات ڈاکٹر ،نرسیں ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر معائونین قابل فخر کام انجام دے رہے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19مرض میں مبتلاء مریضوںکو باضابطہ طور پر پلازما تھراپی دینے کا آغاز ہوچکا ہے ۔بیان میں کہا کہ کووڈ ۔19انفیکشن سے شدید متاثر مریضوں کو ہی ابتدائی مرحلے پر پلازما تھراپی دی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ اس طرز علاج کو حکومت ہند اور آئی سی ایم آر نے پہلے منظوری دی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکمز کی ادارہ جاتی اخلاقیات کمیٹی نے بھی بھی اس طرز علاج کو انسٹی چیوٹ میں اپنا نے کو منظوری دی ہے ۔ اس حوالے سے حکومت جموں وکشمیر کو بھی پہلے ہی آگاہ کیا گیا ۔جنرل میڈیسن کے تھرڈ ائر پی جی ریزڈنٹ ڈاکٹر سجاد بٹ نے پہلے دونر ہیں ،جنہوں نے صحتیابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کیا ۔بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر سکمز نے کی تھراپی ٹیم کی تعزیف کرتے ہوئے کہا ’سکمز طبی تحقیق میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا‘۔