ریزرویشن سے محروم رکھنے کاالزام،کئی دیگرمسائل بھی اُبھارے،4Gانٹرنیٹ کی بحالی کامطالبہ
محمد جعفر بٹ؍؍نریندر سنگھ ٹھاکر
جموں؍؍جموں و کشمیرایس سروس مین نے جموں پریس کلب کے باہر خاموش احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ اور خاص کر لیفٹینینٹ گورنر سے یہ اپیل کی کہ جموں و کشمیر بنک کی جانب سے دو جولائی کو جو اسامیاں آئی ہیں اس میں سابقہ ملازمین کو 6فیصد ریزرویشن دی جائے،اور ساتھ ہی ساتھ فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ 4gانٹرنیٹ خدمات معطل ہونے کی وجہ سے بچوں کو فارم بھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس دوران انہوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بنک سابقہ ملازمین کو ریزرویشن نہیں دے رہا ہے جسکی ہم کڑی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے اگر جے کے پی سی کی بات کی جائے تو وہاں ہمیں سارے فوائد دئے جا رہیں ہیں،جموںو کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے بھی ہمیں 6فیصدریزرویشن مل رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حال میں میں جو اکاونٹ اسسٹنٹ کی پوسٹیں آئی ہیں اس میں بھی ہماری ریزرویشن کا خاص خیال رکھا گیا ہے،لیکن صرف بنک کی جو پوسٹیں آئی ہیں یہاں ہمارے ساتھ کئی نہ کئی نا انصافی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم کبھی بھی اس طرح احتجاج کرنے کے لئے نہیں اترے ،کیونکہ ہم سرکار کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں لیکن اب ہمارے ساتھ بھی نا انصافی ہو رہی ہے اور ہم لیفٹینینٹ فورنر سے یہ پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے وہ ہمارے اس مسئلے میں خصوصی مداخلت کر کہ ہمیں انصاف دلائیں۔