اوڑی سیکٹر میں فائرنگ

0
0

آرمی پورٹر جاں بحق
یواین آئی

سرینگر ؍؍ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے ایک واقعہ میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے ایک مزور (پورٹر)کی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے پیر کی صبح ساڑھے دس بجے اوڑی سیکٹر کے چوکاس علاقہ میںبلااشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے داغے گئے۔ انہوں نے کہا ’گولہ باری کے دوران خورشید احمد نامی ایک پورٹر گردن میں گولی اور دونوں ٹانگوں پر آہنی ریزے لگنے سے شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ نوا رنڈا کا رہنے والا خورشید فوج کے 4 مدراس یونٹ کے ساتھ بحیثیت پورٹر کام کررہا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا