مالی ریکارڈ کے کام میں تیزی لائی جائے :شوکت حسین کاظمی

0
0

ریجل ڈائریکٹر نے ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ کی جدیدیت کا نوشہرہ میں جائزہ لیا

لازوال ڈیسک
راجوریریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ پیر پنجال شوکت حسین کاظمی نے تحصیل نوشہرہ اور قلعہ درہال کے محکمہ مال کے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کر ڈی آئی ایل آر ایم پی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر تحصیلدار نوشہرہ نریش کمار شرما اور تحصیلدار قلعہ درہال سریش کمار کے ساتھ ساتھ نائب تحصیلدار ، گرداور اور پٹواڑی حضرات نے شرکت کی ۔وہیں تحصیلدار نوشہرہ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ ریکارڈ آف رائٹس کو ای ٹی ایس کے تحت مکمل کر جمع کروا دیا ہے ۔انہوں نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہ جمعبندیاں بھی مکمل کر کے جمع کروا دی ہیںاور بقایا زیر عمل ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وقت مقرہ کے اندر ریکارڈ کی اپڈیشن مکمل کی جائے گی۔ان کے ساتھ ساتھ تحصیلدار قلعہ درہا ل نے بتایا کہ تصفیہ عمل 1999میں شروع کیا گیا تھا اور سات گاﺅں کا کام مکمل ہو چکا ہے اور آر او آرسینٹرل ریکارڈ روم جموں میں جمع کروائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ جمعبندیاں بھی مکمل کر جمع کروائی جا چکی ہیں۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے محکمہ مال کے آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مالی ریکارڈ کے کام میں تیزی لائی جائے تا کہ ڈی آئی ایل آر ایم پی پروجیکٹ کو وقت کے اندر نفاذ کیا جا سکے۔وہیں ریجنل ڈائریکٹر کے سامنے کئی مسائل کو بھی رکھا گیا جس پر موصوف نے متعلقہ تحصیہلداروں کو مطالبات بذریعہ ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر راجوری ریجنل ڈائریکٹر سروے لینڈ ریکارڈ جموں میں پیش کرنے کو کہا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا