میرا مقصد ہے بچوں کو معیاری تعلیم دینا: زیڈ ای او کوٹرنکہ

0
0

محکمہ تعلیم کی طرف سے بدھل ڈنڈوت میں بیداری کیمپ منعقد

Iنظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے آج کوٹرنکہ بدھل کہ ڈہنڈوت کہ مقام پر زیڈ ای او کوٹرنکہ صلاح محمد چوہدری نے مختلف گاو¿ں کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی یہ کیمپ زونل ایجوکیشن آفیسر صلاح محمد چوہدری کی نگرانی میں بیداری کیمپ لگایا گیا ۔ڈنڈوٹ میں یہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں لگ بھگ تین چار گاو¿ں کہ لوگوں نے اور اسکولوں کہ اساتذہ نے حصہ لیا۔علاوہ ازیں اس موقع پرڈنڈوت کہ ولیج ایجوکیشن کمیٹی و معزز لوگوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا اصل مقصد تھا کہPTA/SMC/VEC سے کمیٹی سے براے راست رابطہ کیا جائے ،اور تعلیم کہ سلسے میں جو پریشانیاں آ رہی ہیں انکے بارے میں جانکاری لی جائے ،اور ا±ن مسائل کا بہتر حل نکالا جاے۔ اس دوارن ممبران و اساتذہ نے کیمپ میں حصہ لیا اور میڈ ڈے میل، پینے کا پانی، و اسکول کی عمارت اور اساتذہ کی کمی وغیرہ کہ بارے میں لوگوں نے آواز بلند کی اور لوگوں نے کہا کہ ا±ساتذہ کو جوابدہ بنایا جائے۔ زیڈ ای او کوٹرنکہ صلاح محمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوے کہا بہت سارے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے۔ جیسے کسی اسکول میں اگر اساتذہ کی کمی تھی اور کسی میں کوئی استاد زیادہ تھا تو وہاں انکا ردوبدل کی گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل کوٹرنکہ زون سے ہوی ہے کہ گھر گھر پہنچ کر لوگوں کہ مسائل حل کئے جائیں اور بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے۔اور انہوں نے کہا کیمپ میں لوگوں کو محکمہ تعلیم کی طرف سے چلای جا رہی اسکیموں کہ بارے میں آشناہ کرنا تھا انہوں نے کہا کہ ایس ایس اے کہ تحت چلائی جا رہی اسکیمیں، میڈ دے میل اسکیم ،پانی کی قلت کو پورا کرنا اساتذہ کی کمی اگر کسی اسکول میں پای جا رہی ہو تو اسکو موقع پر ہی پورا کرنا زیڈ ای او کوٹرنکہ نے لوگوں سے گزارش کی کہ آپ لوگ اپنی مشکلات مجھے فون کر کہ یا میرے واٹس ایپ نمبر پر بھی سینڈ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے بچوں کو معیاری تعلیم دینا اگر میں غریب بچوں کو معیاری تعلیم نہیں دے پاو¿ں گا تو وہ پیسے میرے پر حرام ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کو انتباہ کرتے ہوے کہا کہ وہ دیانت داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں کیونکہ سرکار ہمیں چوبیس گھنٹے کی تنخواہ دیتی ہے اسلئے ہمیں لوگوں کی خدمت میں چوبیس گھنٹے حاضر رہنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی لوگوں کیلے جوابدہ ہوں اور اساتذہ کو بھی جوبدہ بنانا میرا مقصد ہے اور میرے قائد ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کا بھی یہی مقصد ہے ہمیں ان اسکولوں سے اور بھی شاہد اقبال بنانے ہیں جو آنے والے وقت میں اس علاقے کا نام روشن کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا