سوچھ بھارت ابھیان کا نعرہ برائے نام

0
0

پونچھ میں محکمہ مونسپلٹی کی ناقص کارگردگی ۔ عوام میں تشویش
سید نیاز شاہ
پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کی عوام جہاں دیگر مسائل سے دو چار رہتی ہے وہیں انہیں انتظامی سطح پر بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ضلع پونچھ کے محلہ کھوڑی ناڑ وارڈ نمبر 8 کی عوام نے نمائدہ کو بتایا کہ محلے میں مونسپلٹی محکمہ کا کوئی بھی ملازم نہیں آ رہا اور نہ ہی محلہ کی صاف صفائی کا کوئی دھیان رکھا جا رہا ہے۔ محلہ واسیوں نے محکمہ کو آڑے ہاتھوں لیتے الزام عائد کیا جگہ جگہ گندگی و کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہونے سے سخت بدبو پھیلی ہے جس سے پورے محلے میں بیماریاں پھیلنے کو حدشہ ہے۔ بدترین بدبو کے ساتھ ساتھ مکھیاں و مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جو مزید بیماریوں کی وجہ بن رہے ہیں لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ مونسپلٹی کی بدترین کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے اس محکمہ کے آفسران کو جگائیں گئے۔ اور لوگوں کو اس گندگی بھرے ماحول سے نکال کر صاف ہوا میں سانس لینے کا سنہری موقع فراہم ہو سکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا