غزل

0
0

محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
شعبہ اردو سینٹ جانس کالج آگرہ
مکان نمبر 41، گلی نمبر 8 ،
کشمیری گیٹ فیروزآباد 283203
یو. پی 9259589974

 

موت کی آہٹوں سے ہوں انجان
آج بھی ہوں میں کس قدر نادان

ہوش اپنا نہ اب کسی کا دھیان
کیا خطا ہو گئے مرے اوسان

دستکیں زندگی کی کیا سنتا
ختم جینے کے سب ہوئے امکان

فرق اچھے برے میں کرنے لگا
وقت سے ہو گئی مری پہچان

سارے رشتے بکھر گئے پل میں
زندگی میں عجب اٹھا طوفان

روح تک روح اسکی آ پہنچیں
جسم میں کیسا یہ اٹھا ہیجان

ہو کے مجبور بھوک کی شدت
ایک مفلس کا کھا گءی ایمان

اسکو حاصل نہ ہو سکا کچھ بھی
حوصلے جس کے ہو گئے ہلکان

ڈھونڈتے کیوں ہو اس کو اے ارشد
ہے محبت کا آج کل فقدان

 

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا