وندے بھارت مشن میں اب تک 1.4 لاکھ ہندوستانی وطن لوٹے

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍لاک ڈاٗون کے سبب بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت اب تک ساڑھے چار سے زیادہ پروازوں سے ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ افراد، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کی زمینی سرحد پار کرکے 32 ہزار سے زیادہ افراد گھروں لوٹ چکے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ سات مئی کو شروع ہوئے ’وندے بھارت مشن‘ کا دوسرا مرحلہ 17 مئی کو شروع ہوا تھا جو 13 جون تک چلے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایئر انڈیا نے 103 پروازیں بھری ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے سری لنکا اور مالدیپ سے لوگوں کو نکالا ہے۔مسٹر شریواستو کے مطابق 7 مئی سے اب تک مجموعی طور پر 454 پروازیں ہوئی ہیں جن میں غیر ملکی طیارے بھی شامل ہیں۔ اب تک ایک لاکھ سات ہزار 123 ہندوستانی واپس آئے ہیں جن میں 17485 مہاجر مزدور، 11511 طلبہ اور 8633 پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے 32 ہزار سے زیادہ افراد زمینی راستے سے واپس آئے ہیں جبکہ وندے بھارت مشن میں کل تین لاکھ 48 ہزار 565 افراد نے مانع وجوہات کی بنا پر وطن واپس لوٹنے کے لیے اندراج کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 24 مئی کو وزارت داخلہ کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق غیر باقاعدہ تجارتی ہوائی خدمات کی بھی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے چارٹرڈ طیاروں اور ہوائی ایمبولینس سے بھی لوگ گھر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشن کے تیسرے مرحلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تیسرے مرحلے میں 31 ممالک سے 337 پروازیں ہوں گی جو تقریباً 38 ہزار افراد کو گھر واپس لائیں گی۔ ان پروازوں میں امریکہ سے 54 ، کینیڈا سے 24 اور چھ افریقی ممالک سے 11 پروازیں شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا