کالاکوٹ میں باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے سرپنچ سمیت 7افراد گرفتار
عمرارشدملک
راجوری ؍؍راجوری کے تحصیل کالاکوٹ کے سیالسوئی علاقے میں ایک پنچایت میٹنگ کے دوران باپ بیٹے پر حملہ کرنے کے پاداش میں ایک سر پنچ، دو پنچ اور ایک مقامی ٹھیکیدار سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ امجد پرویز کی طرف سے ایک شکایت درج ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس (امجد) کے بھائی کو ایک سڑک کی تعمیر کے متعلق ایک مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ گرم گفتاری ہوئی جس پر سرپنچ کی سربراہی میں پنچایت کی ایک ایک میٹنگ طلب کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شکایت کے مطابق میٹنگ کے دوران سات افراد نے شکایت گذار اور اس کے والد محمد بشیر پر حملہ کیا اور انہیں سر عام بے عزت کیا۔موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ اس شکایت کی بنیاد پر سات افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے گرفتار شدہ افراد کی شناخت بلو ولد منشی سنگھ ( ٹھیکیدار)، محمد خان ولد نبی بخش (سرپنچ)، عبد الرشید ولد محمد الدین ( پنچ)، مکھنا ولد منی (پنچ)، رنجیت سنگھ ولد چتر سنگھ، پشپندر سنگھ ولد جگدیش سنگھ اور سورن سنگھ ولد کرنیل سنگھ ساکنان سیالسوئی کے بطور کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔واضح رہے کہ مار پیٹ اور بدسلوکی کا معاملہ سوشل میڈیا پر زوروں کے ساتھ وائرل ہوئی ۔ ایس ایس پی چندن کوہلی نے بتایا کہ مقدمہ زیر نمبر 40/20 دفعہ 297/341/342/323/504506/147/500 ائی پی سی کے تحت کالاکوٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے اور ایس ایچ او سنجے رینا کی سربراہی اور ایس ڈی پی او نوشہرہ ذاکر شاہین مرزا کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی راجوری نے مزید کہا کہ پیشہ وارانہ انداز میں معاملے کک تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی راجوری نے کہا کہ معاشرے میں اس طرح کی کاروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی گزارش کی ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دے اور قانون پر بھروسہ بنائے رکھے۔