تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ کی وضاحت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ کے اہم فیصلہ کے مطابق ضلع پونچھ کے تمام مدارس عربیہ تا اطلاع ثانی بند رہیں گے موجودہ وبائی صورت حال اور ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرکاری ہدایات پر عمل جاری رکھتے ہوئے دیگر سرکاری اداروں کی طرح مدارس عربیہ بھی فی الحال بند رہیں گے تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ کے صدرومعاون صوبائی صدر رابطہ مدارس عربیہ دارالعلوم دیوبند مولانا سعید احمد حبیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام مدارس کے ذمہ داران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال مدارس کو بند رکھیں اور تا اطلاع ثانی تعلیمی نظم ونسق کو موقوف رکھیں اس حوالہ سے رابطہ مدارس عربیہ دارالعلوم دیوبند وریاستی شاخ کی جانب سے بھی جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس پر عمل پیر اہوں مولانا نے تمام ذمہ داران مدارس سے اپیل کی وہ تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ مدارس کے دیگر نظم ونسق کے امور پر مکمل توجہ دیں مدارس کی صفائی ستھرائی کا بھر پور خیال رکھیں اور سرکار کی طرف سے جاری طبی ہدایات پر مکمل طور سے عمل کریں بالخصوص اساتذہ وملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کے سلسلے کو حتی الامکان جاری رکھیں تاکہ مدارس سے جڑے ہوئے خاندانوں کوکوئی مال مسائل کا سامنا نہ ہواس کے ساتھ ساتھ مولانا نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ مدارس کے مالی معاملات کی طرف بے توجہی سے کام نہ لیں مولانا نے مدارس کے بند ہونے کو ایک عارضی عمل بتایا اورواضح کیا کہ جلد ہی مدارس اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردیں گے ایسے میں مدارس کے اخراجات کا مدارس کے پاس ہونا اشد ضروری ہے یہ عوام کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کا مکمل خیال رکھیں کہ مدارس کے لوگوں کو کسی قسم کی مالی دشواری کاسامنا نہ ہو مولانا نے بعض افراد کی طرف سے مدارس کے بند ہونے پر مالی تعاون کی ضرورت نہ ہونے جیسے بیانات پر بے حد افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی سوچ انتہائی منفی اور نقصان دہ ہے اس لئے کہ مدارس ہماری ہزاروں سالہ تاریخ کا روشن کردار ہیں ان کی حفاظت یہ ملت اسلامیہ کی اولین ذمہ داری ہے مولانا نے علماء سے اپیل کی کہ وہ عوام سے رابطہ رکھیں اور مدرسہ نظام کو مزید فعال اور بہتر کرنے کی فکر کریں، اور طلباء اور ان کے والدین سے رابطہ بنائے رکھیں اور ان کو تعلیم وتربیت کے حوالہ سے ہدایات دیتے رہیں تاکہ مدارس کے دوبارہ فعال ہونے پر طلباء کی تربیت کے سلسلہ میں اہل مدارس کو مشکلات نہ ہوں۔