راجوری میں آٹھ سالہ آصفہ کے حق میں پُرامن مارچ

0
0

معصوم کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کیلئے کیا پر زور مطالبہ
عمرارشدملک
راجوری ریاست بھر کیساتھ ساتھ راجوری میں بھی آصفہ کے حق میں احتجاجی مظاہرے جاری ہےں ۔اس سلسلہ میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی لیڈروں نے بھی کٹھوعہ سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری قصبہ میں دیر شام کو پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ نامی غیر سرکاری تنظیم کے بینر تلے ایک پُرامن مارچ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نواجوانوں نے شرکت ۔ احتجاجی مارچ عیدگاہ راجوری سے ڈی سی دفترکے گیٹ تک گیا اور اس دوران آصفہ کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور مودی حکومت (بھاجپا) کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔ اس دوران مظاہرین نے آصفہ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کمسن معصوم آصفہ کے ساتھ جو زیادتی ہوئی وہ انسانیت کے لئے ایک سیاہ داغ ہے جس کو صاف کرنے کےلئے پارٹی کوسیاست اور مذہب سے اُپر اٹھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جو جو بھی اس میں ملوث ہے انہیں پھانسی تک پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت حالا ت کو خراب کرنے کے لئے معصوم کا قتل کیا گیا اور اس میں شامل تمام چہروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے اور قصورواروں کو پھانسی پر لٹکایا جانا چاہیے اور کٹھوعہ کورٹ میں جن وکلاءنے چالان پیش کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی انہیں بھی قانون کے تحت سزا دی جائے اور جموں بار پر بھی کاروائی کی جائے ۔ اس دوران مظاہرین نے کہا کہ مودی حکومت نے بلاتکاریوں کو چھوٹ دے رکھی ہے اور اب تو سوشل میڈیا (فیس بُک ) پر بھی کمسن آصفہ کے قتل کی خوشیاں منائی جارہی ہیں اور ایسے فرقہ پرستوں کی نشان دہی کی جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس موقع پر پی ڈی پی لیڈر تعظیم ڈار، سینئر صحافی عمرارشدملک، مسلم یوتھ لیڈر اویس گنائی ، پیرپنچال یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندہ ثاقب ملک اور دیگران نے بھی احتجاجی مارچ سے خطاب کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا