نمائندہ لازوال
رام بن //بلاک کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رامسو صدر مجیب الرحمننے ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کی مانگ کرتے ہوئے گنہگاروںکو عبرت ناک سزا دلائے جانے کی مانگ کی ۔وہیں سب ڈویژن رام سو کے مختلف سوشل تنظیموںکے نمائندوں،سیاسی پارٹیوںکے ورکران و لیڈران ،مذہبی لیڈران ،تاجروںو طلاب نے کٹھوعہ کی ننھی آصفہ کے ساتھ ہوئی گھناونی حرکت کی بھر پور مذمت کی ۔مجیب الرحمن نے اس بربریت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میںناکام رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کچھ برسوںسے ملک میں ریپ اور قتل کی وارداتوںمیں بھاری اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے آصفہ کیس کی سماعت کٹھوعہ سے باہر کئے جانے کی مانگ کی ۔کیونکہ اس وقت کچھ وکلاءکے رویہ کو دیکھتے ہوئے صاف و شفاف ٹرائل ممکن ہونا مشکل ہے ´.ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ کا نعرہ بھی جملہ ثابت ہو گیا ہے ۔مودی سرکار میںریپ کے کیس کافی بڑھ گئے ہیں۔مجیب الرحمن نے مانگ کی کہ ان لوگوں کے خلاف بھی کیس درج کیا جائے جنہوںنے معصوم کی بجائے ظالم کے حق میںکھڑا ہونے کو ترجیح دے کر اپنے مذموم عزائم کا اظہار کیا. ´انہوںے کہا کہ آصفہ کے ساتھ ہوئے گھناونے جرائم جیسی وارداتیںملک میںبڑھ رہی ہیں۔انہوںنے مانگ کی کہ گنہگاروںکو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔