امام بارگاہ سرنکوٹ اور مہنڈر سلواہ میں یوم حسین علیہالسلام کی تقریبات منعقد

0
0

آپسی اتحاد کو قائم رکھنے کی ضرورت۔علماء اکرام
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ// انجمن جعفریہ سرنکوٹ مینڈھر عبوری کمیٹی کے زیر نگرانی امام بارگاہ عالیہ سرنکوٹ میں سیّد الشہدا کربلا امام حسین علیہالسلام کی یاد میں یوم حسین علیہ السلام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ امام بارگاہ سرنکوٹ میں گذشتہ روز تقریب منعقد ہوئی اور اسی سلسلے کی دوسری کڑی میں سلواہ مینڈھر میں آج عالیشان تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کافی تعداد میں محب اہل بیت اور ریاستی علماء اکرام کے علاوہ بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے علماءاکرام بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر علماءاکرام نے امام حسین علیہ السلام کے شہادت کے فلسفے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہالسلام نے اپنے اہل و عیال اور رفقاءسمیت جام شہادت نوش فرمایا اور تاحیات اسلام اور انسانیت کو بقاءبخش دی۔علماءاکرام نے مزید بیان کیا کہ آج کے دور میں حسینی جذبے کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور انسانیت کے دشمن افراد کے خلاف ایک محاذ پر اکھٹا ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے آپسی اتحاد کو قائم رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے مغربی ممالک اور طاغوتی طاقتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانے کا اور مسلم ممالک کی اقتصادیات کو کمزور بنانے کا ہے۔مقررین میں مقامی علمائ اکرام کے علاوہ بیرون ریاست سے آئے ہوئے حافظ قرآن کریم مولانا سید صفدر حسین باقری اور حافظ مولانا جمال حیدر نے تقریبات میں بیان فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا