کشتواڑ سیول سوسائٹی نے آصفہ کو انصاف دلانے کیلے کینڈل مارچ کیا

0
0

درندوں کو سزاے موت دئے جانے کا مطالبہ
عمران شاہ
کشتواڑ // آج یہاں 15 اپریل کی شام کوکشتواڑ ڈاک بنگلو میں بھاری تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر ٓاصفہ کو انصاف دلانے کے لیے سیول سوسٹی کے بنر تلے ایک کینڈل مارچ نکالا۔ جس میں لوگوں نے مانگ کی آصفہ کے اصلی قاتلوں کو جلد جلد سزا دی جاے۔ اس موقع پر شرکاءنے آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی پھانسی دو ،آصفہ ہم شرمندہ ترے قاتل زندہ ہیں، کے نعرے بلند کئے۔ یہ ریلی کشتواڑ ڈاک بنگلو سے بس اسٹینڈ تک گئی ۔ واضح رہے اس مارچ کا اہتمام پبلک فرنٹ صدر شاکر صدیقی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔انہوں نے بھی اس موقع پر آصفہ کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ،اس کے قاتلوں کی حمایت کرنے والوں پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر آصفہ کی روح کے لے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا