نئی دہلی 17 مئی (یو این آئی) وبا کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ آج ختم ہو رہاہے اور پیر سے چوتھے مرحلے کا آغاز ہونے کا امکان ہے لیکن اس کی رہنما ہدایات کے تعلق سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو قوم کے نام اپنےخطاب میں ہی واضح کر دیا تھا کہ ملک میں 18 تاریخ سے لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور یہ مکمل طور نئے رنگ روپ والا ہوگا حالانکہ انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا تھا کہ اس مرحلے میں کس چیز میں اور کتنی چھوٹ دی جائے گی۔
کورونا وبا کے خلاف چلائی جا رہی ملک گیر مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس کے تین مرحلے پورے ہو چکے ہیں۔