’خودکفیل ہندوستان پیکیج سے شہری ہوابازی کا شعبہ مضبوط ہوگا: پوری

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ’آتم نربھر بھارت پیکج‘ کے چوتھیمرحلے میں خلائی شعبے، ایئرپورٹس اور ایم آر او کے لیے کیے گئے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہری ہوابازی کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا،’ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے اعلان ٹیکس اصلاحات سے ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے کو مضبوطی ملے گی۔ ان منصوبوں سے ہوائی مسافروں اور دیگر تمام شیئر ہولڈرز کو فائدہ ہوگا اور ’آتم نربھر معیشت‘ بنانے میں مدد ملے گی‘۔انہوں نے کہا کہ  ممنوعہ خلائی روٹ (ایئر اسپیس) میں کمی لانے سے ملک کے شہری ہوابازی کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔وقت اور طیارہ ایندھن کی کھپت گھٹنے سے پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سالانہ ایک ہزار کروڑ روپیے کی بچت ہوگی۔ اس سے ماحولیات پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ مسٹر پوری نے کہا کہ شہری ہوائی اڈوں کا آپریشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت سونپنے سے خلائی شعبے میں بنیادی ڈھانچہ مضبوط  ہوگا۔ رکھ رکھائو، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) شعبے میں ٹیکس اصلاحات سے بڑے طیارہ انجن ساز ملک میں اپنے مرمت کے پلانٹ لگائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا