اب پیر کو سی بی ایس ای کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی ثانوی امتحان بورڈ (سی بی ایس ای) کی بارہویں اور دسویں کے بچے ہوئے پیپرو کی امتحان کی تاریخوں کا اعلان اب پیر کو کیا جائے گا۔اس سے پہلے انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ہفتہ کی شام پانچ بجے کیے جانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تکنیکی وجوہات سے 18 مئی کو کیا جائے گا۔مسٹر نشنک نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، ’’سی بی ایسا ای بورڈ امتحانات کی تاریخ کو حتمی شکل دینے سے پہلے کچھ اضافی تکنیکی پہلوؤں کو ذہن میں رکھا جا رہا ہے، اس کی وجہ سے آج پانچ بجے ہونے والی کلاس 10 ویں اور 12 ویں امتحان کی  تاریخ  کا اعلان اب پیر (18 مئی) تک ہو گا‘‘۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے امتحان کی غلط تاریخوں کا اعلان کیا جسے سی بی ایس ای نے جعلی نیوز قرار دیا۔غور طلب ہے کہ دہلی کے شمالی علاقے میں فسادات کی وجہ دسویں کے کچھ پیپر نہیں ہو سکے تھے جبکہ پورے ملک میں دسویں کے امتحان ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ لوک ڈاؤن کی وجہ سے بارہویں کے کچھ پیپر نہیں ہو پائے تھے۔ سی بی ایس ای باقی ماندہ  پیپرو ں کے امتحان کی تاریخ اپنی ویب سائٹ پر ڈال دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا