ترقی کو رفتار دینے کے والے آٹھ شعبوں میں اصلاحات پر حکومت کی توجہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے خودانحصار ہندوستان مہم کے تحت ترقی کو رفتار دینے والے آٹھ نئے شعبوں میں اصلاحات  پر زور دیا ہے اوراس کے ذریعہ کوئلہ، معدنیات، بجلی تقسیم، ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور اسپیس  جیسے شعبوں میں نجی شعبوں کی شراکت داری کے ذریعہ سے تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ سنیچر کو مسلسل چوتھے دن اس مہم کے بارے میں نامہ نگاروں کو جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ خودانحصار ہندوستان مہم کے تحت منصوبہ بند اصلاحات کے ذریعہ سے سرمایہ کاری میں تیزی لائی جائے گی۔ اس کے لئے سرمایہ کاری کومنظوری دینے میں تیزی لانے کے مقصد سے سکریٹریوں کی زیادہ بااختیار گروپ بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی وزارتوں میں سرمایہ کاری کے اہل منصوبوں کو  تیارکرنے، سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطہ کے لئے  مرکز اور ریاستی سطح پرپروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل بنایاجائے گا۔ نئی سرمایہ کی ترغیب کے لئے ریاستوں کے درمیان مقابلہ آرائی میں اضافہ کرنے کے لئے رینکنگ کی جائے گی۔ سولر پی پی مینوفیکچرنگ، ایڈوانس سیل  بیٹری اسٹوریج جیسے نئے اہم شعبوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ صنعتی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کو ریاستوں میں نفاذ کیا جائے اور نئی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے مہیا انڈسٹریل زمین، بھومی بینک وغیرہ کو جی آئی ایس میپنگ کے ذریعہ انڈسٹریل انفارمیشن سسٹم پر ڈالا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ابھی 3376 صنعتی پارکوں اور اسپشیل معاشی شعبوں میں پانچ لاکھ  ہیکٹر کو انڈسٹریل انفارمیشن سسٹم پر مہیا کرایا جائے گا۔سال 2020-21 میں سبھی صنعتی پارکنگ کی رینکنگ کی جائے گی۔محترمہ سیتارمن نے کہا ہے کہ کوئلہ درآمد کوکم کرنے اور کوئلہ کی پیداوار میں خودانحصار بننے  کے مقصد سے اس شعبہ کی پالسی میں اصلاحات کئے جائیں گے۔حکومت مسابقتی اور شفاف طریقے سے کوئلہ کے شعبہ میں نجی شعبہ کی شراکت داری یقینی بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لئے موجودہ فی ٹن کوئلہ  پیداوار پر ادائیگی کی جگہ پر محصول شیئرنگ ماڈل کو اپنایا جائے گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پالیسی میں اصلاحات کے لئے کوئلہ  کے شعبہ میں پچاس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا