اس دور میں نہیں تو کس دور میں ملے گا پانی ؟

0
0

رمضان المبارک میں بھی ضلع پونچھ کے میدانہ اور نابنہ کی عوام محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی کے تئیں ناراض
ریاض ملک

منڈی ؍؍ تحصیل سرنکوٹ کے ملحق گاؤں میدانہ اور نابنہ کی عوام محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی سے سخت پریشان ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی لوگوںکو پانی  کے قطرے قطرے کو ترسنا پڑ رہا ہے۔  یہاں نابنا مڈل سکول کے پیچھے بنے ٹینک میں پانی بھر جانے سے بہت سارا پانی ضائع ہوتاہے۔ نائب سرپنچ امجد حسین نے کہا یہ جگہ سرکاری اڑاضی ہے۔ جہاں ٹینک بنادیاگیاہے۔ یہاں کوئی بھی دیکھنے تک بھی نہیں آتاہے۔ ٹینک کے آگے نالی بھی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے سارا پانی زمین میں آتاہے۔ اور پانی یہاں ضائع ہوجاتاہے۔آگے اس پر سپلائی لینے والے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ یہاں کوئی محکمہ کا فرد تعینات کیا جائے جو ٹینک بھر جانے پر پانی بند کردے تاکہ یہ پانی لوگوں کے گھروں تک پہونچ سکے۔اس کے علاوہ خلیل احمد نے کہا قریب چارسو افراد پر مشتمل یہ وارڈ پانی سے محروم ہے۔واضح رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔ پانی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ سحر و افطار کے وقت میں بھی پانی نصیب نہیں ہوتا ہے ۔ لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے۔وہ تحصیل حویلی کے میدانہ ونابنامیں پانی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے محکمہ جل شکتی کو ہدایت جاری کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا