راہل – پرینکا نے اورئیا حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا

0
0

نئی دہلی،16مئی(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے اورئیا میں سڑک حادثے میں دہلی اور راجستھان سے لوٹ رہے 24 مزدوروں کی موت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’اترپردیش کے اورئیا میں سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کی موت اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سے افسردہ ہوں۔ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں میں اپنی گہری تعزیت ظاہر کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی عدا کرتا ہوں۔‘‘
محترمہ واڈرا نے کہا’’اس دل دہلادینے والے حادثے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کردیا ہےکہ آخر حکومت کیا سوچ کر ان مزدوروں کے گھر جانے کا مکمل انتظام نہیں کررہی ہے۔ریاست کے اندر مزدوروں کو لے جانے کےلئے بسیں کیوں نہیں چلائی جارہی ہیں۔یا تو حکومت کو کچھ نظر نہیں آرہا ہے یا وہ سب کچھ دیکھ کر بھی انجان بھی ہوئی ہے۔کیاحکومت کا کام صرف بیان بازی کرنا رہ گیا ہے۔‘‘
انہوں نے ریاستی حکومت کو اس حادثے کےلئے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بیان بازی کرنے کے بجائے حکومت سبھی ہلاک شدگان کے جسد خاکی کو عزت کے ساتھ ان کے گھروالوں تک پہنچائے اور سبھی زخمیوں کے مکمل علاج کا اتنظام کرے۔انہوں نے مارےگئے لوگوں کے گھروالوں اور زخمیوں کو مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا