سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے پارٹی چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) میں تین ماہ کی توسیع کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل جیسے بے گناہ لیڈر پر پی ایس اے میں توسیع کرنا غیر قانونی ہے۔
پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ حکومت جن لیڈروں کو گنہگار مان رہی تھی انہیں رہا کیا گیا ہے لیکن جو بے گناہ لیڈر ہے اور جن پر کوئی جرم ثابت ہی نہیں ہوا ہے انہیں مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ڈاکٹر شاہ فیصل جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی آواز ہیں اور انہیں بغیر کسی تاخیر کے رہا کیا جانا چاہئے۔