ضلع انتظامیہ لیہہ شاید بھول گئی ہے یہاں مسلمان بھی رہتے ہیں:

0
0

انجمن امامیہ اور انجمن معین الاسلام کی پریس کانفرنس

 

لیہہ، 14 مئی (یو این آئی) انجمن امامیہ اور انجمن معین الاسلام لیہہ کے عہدیداروں نے کہا کہ پہلے ماہ رمضان سے قبل ہی لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے انتظامات کئے جاتے تھے لیکن امسال ضلع انتظامیہ لیہہ شاید بھول گئی ہے کہ یہاں مسلمان بھی رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لداخ انتظامیہ کو ہمیشہ تمام تر تعاون فراہم کرنے کے باوجود انہیں وقت ضرورت نظرانداز کیا جارہا ہے۔

موصوف عہدیداروں نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: ‘ہم ہمیشہ تاحد طاقت انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو وبا پھیلی ہے اس کے چلتے بھی شروع سے ہی ہم نے ایک کمیونٹی کی حیثیت سے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا لیکن جب ہمیں کسی مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا