کانگریس مفرور نیرو مودی کا دفاع کررہی ہے: بی جے پی

0
0

نئی دہلی ، 14 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کروڑوں روپے کا غبن کرکے غیر ملک بھاگے تاجر نیرو مودی کے دفاع میں بے شرمی سے کھڑی ہوگئی ہے اور اس کی ہندوستان کو حوالگی کی حکومت کی کوششوں کی مخالفت کر رہی ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما اور ملک کے وزیر قانون و انفورمیشن اور ٹیکنولوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بدھ 13 مئی کو نیرو مودی کی حوالگی کی قانونی کارروائی میں ممبئی ہائی کورٹ سے ریٹائرڈ جج ابھے تھپسے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نیرو مودی کے دفاع میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان پر عائد ہندوستانی قانون کے مطابق واضح نہیں ہے اور کسی بھی قانون میں انہیں قصوروار نہیں بنایا جاسکتا۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ جسٹس تھپسے ممبئی ہائی کورٹ میں جج رہے ہیں اور انتظامی وجوہات کی بناء پر ریٹائرمنٹ سے دس ماہ قبل الہ آباد ہائی کورٹ میں ان کا تبادلہ ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا