اسکول کھولنے سے پہلے کئی باتوں پر توجہ دینی ہوگی;ڈبلیو ایچ او

0
0

یواین آئی

جنیوا / نئی دہلی؍؍ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رکن ممالک کو اسکول کھولنے سے پہلے کئی باتوں پر توجہ دینے کامشورہ دیا ہے جن میں مقامی سطح پر کووڈ -19 کے انفیکشن کی صورتحال اور بچوں کے درمیان ‘سوشل ڈسٹیسنگ’ برقرار رکھنے کی اسکول کی اہلیت بھی شامل ہے ۔تنظیم نے پیر کو اس سلسلے میں ایک ہدایات جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کھولنے سے پہلے حکومتوں کو کن عوامل پر غور کرنا چاہیے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرٹیڈروس گیبریسس نے کووڈ -19 پر معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ‘‘اسکول کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کرتے وقت پالیسی سازوں کو بہت سی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ اس وبا کے انفیکشن اور بچوں پر اس کے اثرات کی واضح سمجھ ضروری ہے . جہاں اسکول واقع ہیں وہاں وائرس انفیکشن کی سطح کا خیال رکھنا ہوگا۔ ساتھ ہی کلاس کے دوران بچوں کے درمیان سماجی فاصلے بنائے رکھنے کی اسکول کی اہلیت بھی اہم ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی ذہن میں رکھا جانا چاہیے کہ بچوں کے اسکول آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا محفوظ نظام دستیاب ہے یا نہیں، اسکول میں صفائی اور سماجی فاصلے کے لئے وافر وسائل ہیں یا نہیں، اسکول کے طالب علموں اور عملے میں کتنوں کا ان کی عمر اور دیگر وجوہات سے متاثر ہونے کے بعد شدید بیمار پڑنے کا خدشہ ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ بچوں کو دور دور بٹھانے کے لئے کلاس کا سائز اگر بڑا نہیں ہے تو عارضی توسیع یا بچوں کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کرکے مختلف اوقات میں کلاسوں کے انعقاد کے امکان پر غور کیا جانا چاہیے ۔ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ حالیہ تبدیلیوں کے ساتھ کلاس کے انعقاد کے لئے اسکول کے پاس وافر تعداد میں ملازم ہیں یا نہیں۔ اس نے مقامی قوانین کے مطابق اسکول میں ماسک پہننے یا چہرہ ڈھک کر رکھنے کے لئے کہا ہے . عالمی ادارہ صحت نے تسلیم کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کے لئے آپس میں ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ اس کے لئے اس نے طالب علموں کی عمر کے مطابق پالیسی وضع کرنے کا متبادلہ پیش کیا ہے ۔ اس نے اونچی کلاسوں کے طالب علموں کے لئے امتحان کی ضرورت پر غور کرنے کی صلاح دی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا