کہا مطالبے کو پورا نہ کیا تو سیکٹریٹ کا گھیراﺅ بھی کرنے سے بھی گریز نہ کی جائے گی
تبریز ملک
درہال درہال میں ڈگری کالج کی مانگ کو لیکر دوسرے روز بھی ریاستی سرکار کے خلاف حتجاج کا سلسلہ جاری رہا جس میں درہال یوتھ کلب ،حق انصاف کونسل ،سینئر سٹیزنز کونسل، سول سوسائٹی ،سابقہ پنچ ،سرپنچ حضرات اور عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیااور راجوری چلو کال کا عہد کیا گیا۔واضح رہے درہال میں ڈگری کالج کے ماطلبے کو لیکر ایکشن کمیٹی درہال نےں سولہ اپریل کو راجوری چلو کی کال دے رکھی ہے ۔اس موقع پر خافظ محمد سعید اقبال ملک، ایڈوکیٹ زاہد سرفراز، بشارت راتھر ،مرزا ندیم ملک، طاہر مصطفی وغیرہ نے خطاب کیااور کہا کہ اگر ہماری مانگ پر سرکار نے غور نہ کیا تو ہم سیکٹریٹ کا گھیراﺅ بھی کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔