کشمیر: جوان سال صحافی اور جی این ایس کے بانی تنویر الاحد انتقال کرگئے

0
0

سری نگر، 12 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر کے ایک معروف مقامی خبر رساں ادارے گلوبل نیوز سروس (جی این ایس) کے بانی و ایڈیٹر تنویر الاحد گذشتہ شام دیر گئے یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں عالم شباب میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز تنویر کی طبیعت گھر میں ہی خراب ہوئی تھی جس کے پیش نظر انہیں سب ضلع ہسپتال ہندوارہ میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا تھاجہاں انہوں نے پیر کی شام دیر گئے اپنی جان، جان آفرین کے سپرد کردی۔

ایک رپورٹ کے مطابق تنویر الاحد کو مسلسل قے اور اسہال کی شکایت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جبکہ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ان کی موت مبینہ طور پر اپینڈکس پھٹنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا