’سرخروئی چاہتے ہو تو اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاﺅ‘

0
0

جامعہ انوارالقران کنوئیاں پونچھ کا سالانہ اجلاس بعنوان اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد
ظہیر عباس
پونچھ جامعہ انوارالقران کنوئیاں پونچھ کے سالانہ اجلاس کے موقع پرسرزمین کنوئیاں پونچھ میں علماءکرام نے اپنے بیانات میں امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ مسلک و مشرب سے اپر اٹھ کر اخلاق محمدیہ کو اپنا مشن بنا لیںتاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں سرخروئی نصیب ہو-اس موقع پر ضلع پونچھ کے علماءاہلسنت والجماعت کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے مقرر خصوصی حضرت مولانامفتی شفیع نے خطاب کیا اور موقع مولانا فتح محمدناظم اعلی جامعہ محمودیہ قاسم نگر مینڈھر نے اصلاح معاشرہ پر ایک مفصل اور مدلل بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اس وقت اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے – کیوں کہ مسلمانوں کے دلوں سے جس طرح دین محمدی صل اللہ علیہ وسلم کی عظمت و وقعت نکلتی جارہی ہے – وہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے – انہوں نے کہا کہ اللہ کا قانون وہی ہے قران وہی ہے رسول اللہ کا فرمان وہی ہے – مگر افسوس کہ ہمارا ایمان کمزور ہوچکا ہے – جس کی تازگی کے لئے دینی اداروں میں یہ دینی اور اصلاحی اجلس منعقد ہوتے ہیں – انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ ازدواجی زندگی کے شروعات سے لیکر تا حیات بہت سارے شعبے ہیں – جن سے ایک سماج تشکیل پاتا ہے ،ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کے حقوق اولاد اور والدین کے حقوق پڑوسی کے حقوق کے علاوہ متعدد حقوق العباد ایسے ہیں اگر مسلمان ان کو اپنے سماج میں احسن طریقے سے رائیج کرلیتا ہے – تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ٹیڑی نظر سے نہیں دیکھ سکتی – انہوں نے مومنوں کی صفات بیان کرتے ہوے کہا کہ مومن وہ ہے جو بولے تو سچ بولے جو وعدہ کرے وہ پورا کرے امانت میں حیانت نہ کرے – اس موقع پر مہمان خصوصی حضرت مولانامفتی شفع صاحب روح پرور بیان میں سامعین کی روبرو قران و سنت کی روشنی میں اصلاح معاشرہ اور ہماری زمہ درایاں کے بارے خطاب کیا – انہوں نے رحمت عالم صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو مد نظر رکھتے ہوے معاشرہ کی اصلاح پر زور دیا – بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب ہوکر متنبہ کرتے ہوے کہا کہ کسی قوم کی آن اور شان نوجوان قوم ہوتی ہے -انہوں نے کہا کہ یہ زندگی اللہ رب کریم کی امانت ہے – جس کو دنیاکی زیب و زینت بنانے کے بجاے اللہ اور اس کے رسول کے احکام کو دوسروں تک پہنچانے میں اپنے معاشرہ کو اسلامی نقشوں میں ڈھالنے کی کوشش کریں – نصرت خداوندی شامل حال ہوگی – اس کے علاوہ انہوں نے تقوہ اور ہمارا مسلم معاشرہ پر مفصل روشنی ڈالی- انہوں نے دین کو صیح طریقے پر ماننے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوے کہا کہ ہمیں اس دین پر عمل کرنا ہے جو پیارے آقا صل اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے چھوڑ کر گئے ہیں وہی قابل قبول ہے – اس موقع پر جامعہ کا بجٹ بھی پیش کیا گیا – جو جامعہ کے ناظم اعلی حضرت قاری صدیق احمد قاسمی نے پیش کیا – اس موقع پر جامعہ ضیاالعلوم پونچھ کے نائب مہتمم و صدر تنظیم علماءاہلسنت والجماعت پونچھ سعید احمد حبیب نے بھی اجلاس میں خطاب کیا جلسہ کی صدارت جامعہ کے ناظم اعلی حضرت قاری صدیق احمد صاحب کررہے تھے اور آخرمیں پوری اس موقع پر پوری انسانیت کے لئے بالخصوص تمام مسلمانوں کی عافیت و بھلائی اور سربلندی کے لئے دعا کی اس موقع پر ادارہ کے منتظمین نے تمام علماءکرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا -تقریب میںجامعہ طیب العلوم لورن کے ناظم مولانا ذاہد الحسن قاسمی، اشاعت العلوم چنڈک کے ناظم مولانافرید الدین ،جامعہ زینت الاسلام دھڑہ کے ناظم مولانامنظور احمد، جامعہ عروج الاسلام لورن جامعہ تعلیم القران اڑائی کے ناظم مولاناشمس الدین قاسمی ودیگر مداس اسلامیہ کے ذمہ دارن کارکنان کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے علماءکرام کے بیانات سے استفادہ کیا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا