18نئے مثبت معاملات

0
0

اب تک 427 مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے12کا تعلق کشمیر صوبے اور 6 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد879تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 879 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 442سرگرم معاملات ہیں ۔ 10کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اب تک 427اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں اب تک 95419افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 22708 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ190 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔442کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 10188 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق61881اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 51334ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے11مئی 2020ء کی شام تک 50455نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔اِس دوران آج مزید 44مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 134 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے26 سرگرم معاملات ہیں ،107مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 136 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 56 سرگرم معاملات ہیں ۔76 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 109ہوئی ہیں جن میں سے 61سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 45صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک46ہوئی ہیںجن میں سے 32سرگرم ہیں اور14اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 13 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 9 سرگرم معاملات ہیں اور4 صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 103 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 52 سرگرم ہیں اور51صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 73مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور30 سرگرم معاملات ہیں اور43صحتیاب ہوئے ہیں۔گاندربل میں 23مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔ سرگرم معاملات 9اور14شفایاب ہوئے ہیں۔کولگام میں 42 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔36سرگرم ہیںاور6صحت یاب ہوئے ہیںاور اننت ناگ میں 123 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 110 سرگرم ہیں۔ 12 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اسی طرح  جموں میں وائرس کے 35مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں9سرگرم ہیں اور26  صحت یاب ہوئے ہیں۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 22 ہوئی ہیں جن میں سے2معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیںجس میں سے سبھی صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 07 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 3 سرگرم معاملات ہیں اور چاراَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور کشتواڑ میں ایک معاملہ سامنے آیا جو پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔کٹھوعہ میں 6 مثبت معاملہ سامنے آئے جن میں سے 5 سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے۔رام بن ضلع میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جو سرگرم ہے ۔ ریاسی میں بھی ایک معاملہ سامنے آیا ہے جوسر گرم ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔جبکہ سماجی ، سیاسی ، کھیل کود ، تفریح ، تدریسی اور مذہبی اجتماعات پر پابند عائد رہے گی ۔لوگوں کے لئے تمام عبادت گاہیں بند رہیں گی۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ایڈ وائرزی کے مطابق تما م طرح کی سماجی ، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا