ڈاڑم بلاک کے مْگجی علاقے میں سڑک آشیانے اُجاڑرہی ہے

0
0

پنچایتی نمائندگان کی نہیں سنتے حکام،کہایہاں پنچایتی راج نہیں غنڈہ راج ہے
لطیف رضا

گول؍؍ڈاڑم بلاک کے مْگجی علاقے میں سڑک کی نالی نہ ہونے کی وجہ سے پورا گاؤں بدحالی کا شکارہے جہاں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگوں کی زمین اور مکان بھی محفوظ نہیںہیں ۔واضح رہے گول سے ہوتا ہوا جوپانی اس گاؤں کی طرف آتا ہے اس کے لئے کوئی نالی کا انتظام نہیں ہے اور جب کوئی بڑا سیلاب آتا ہے تو سارا پانی کوگوں کی زمینوں میں جاتا ہے ۔عوامی حلقوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ زمین میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں جو کسی بھی وقت پسی کی شکل اختیار کر سکتی ہیں جس سے مقامی لوگ خوف کے سائے میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے یہ پانی اگر اسی طرح زمینوں میں پھیلتا رہا تو ہمیں نقل مکانی کرنے کی نوبت آسکتی ہے ۔عوام نے کہا کہ انتظامیہ نے آج تک اس طرف کوئی توجہ نہیںدی اور نہ ہی محکمہ کبھی حرکت میں آیا۔مقامی عوام نے اس سلسلے میں ایس ڈی ایم گول اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے بھی شکایت کی تھی جس پر کاروائی عمل میںلاتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ نے تھوڑا کام کیا اور نالی پھر مٹی سے بھر جاتی رہی اوربنیادی طور معاملہ جوں کا توں ہے ۔۔اسی سلسلے میں بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین جاوید اقبال منہاس نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسائل اعلی حکام تک پہنچاتے ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی بھی ہماری بات نہیں سنتا اوراگر ہماری شنوائی نہیں ہوتی تو پھر ہمیں کیوں منتخب کیا گیا ہے۔ عوام نے اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن اور ایس ڈی ایم گول سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے مْگجی داڑم کے عوام کوکسی بڑے نقصان سے پہلے بچایا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا