سری نگر، 11 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر میں چیری فصل تیار ہے لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بازاروں کے ساتھ ساتھ فروٹ منڈیاں بھی بند ہونے کے پیش نظر اس کی کاشت کاری سے وابستہ کاشت کاروں پر ناقابل تلافی نقصان ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔
وادی میں چیری کے مختلف اقسام کی سالانہ پیداوار 13 سے 15 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس فروٹ فصل کا سیزن ماہ مئی کے وسط سے شروع ہوکر ماہ جو لائی کے وسط تک رہتا ہے۔
چیری کا شمار انتہائی حساس پھلوں میں ہوتا ہے۔