26نئے مثبت معاملات ،کل تعداد862

0
0

23کا تعلق کشمیر صوبے اور دو کا تعلق جموں صوبے سے ،اب تک 383 مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے23کا تعلق کشمیر صوبے اور 3کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد862تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 862 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 470سرگرم معاملات ہیں ۔ 9 0کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اب تک 383اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں اب تک 93344افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 21760 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ177 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔469کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 9615 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق61314اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 47080ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے10مئی 2020ء کی شام تک 46219نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔اِس دوران آج مزید 15مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 134 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے58 سرگرم معاملات ہیں ، 75مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 136 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 57 سرگرم معاملات ہیں ۔76 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 108ہوئی ہیں جن میں سے 60سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 45صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک46ہوئی ہیںجن میں سے 33سرگرم ہیں اور13اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 13 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 9 سرگرم معاملات ہیں اور4 صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 103 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 52 سرگرم ہیں اور51صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 73مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور31 سرگرم معاملات ہیں اور42صحتیاب ہوئے ہیں۔گاندربل میں 23مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔ سرگرم معاملات 9اور14شفایاب ہوئے ہیں۔کولگام میں 31 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔26سرگرم ہیںاور5صحت یاب ہوئے ہیںاور اننت ناگ میں 123 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 119 سرگرم ہیں۔ 3 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 33مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں7سرگرم ہیں اور26 صحت یاب ہوئے ہیں۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 22 ہوئی ہیں جن میں سے2معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیںجس میں سے سبھی صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 07 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 3 سرگرم معاملات ہیں اور چاراَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور کشتواڑ میں ایک معاملہ سامنے آیا جو پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔کٹھوعہ میں 3 مثبت معاملہ سامنے آئے جن میں سے دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے۔رام بن ضلع میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جو سرگرم ہے ۔ ریاسی میں بھی ایک معاملہ سامنے آیا ہے جوسر گرم ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔جبکہ سماجی ، سیاسی ، کھیل کود ، تفریح ، تدریسی اور مذہبی اجتماعات پر پابند عائد رہے گی ۔لوگوں کے لئے تمام عبادت گاہیں بند رہیں گی۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ایڈ وائرزی کے مطابق تما م طرح کی سماجی ، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا