اب تک 30 ہزار افراد یو ٹی میں داخل

0
0

جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات جاری :نوڈل افسر

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کی منظم طور پر اور سماجی دوری قواعد پر عمل پیرا رہ کر ، وطن واپسی کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس کا اظہار آج جموں کشمیر کے درماندہ افراد کی وطن واپسی کیلئے نامزد نوڈل افسر نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر یو ٹی میں کووڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سماجی دوری قواعد کی پابندی اور ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 29 اپریل 2020 کو مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے چند شرائط کے ساتھ درماندہ افراد کی وطن واپسی کا اعلان کیا تھا ۔ اس ضمن میں 30 اپریل 2020 کو حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموں و کشمیر اُن درماندہ افراد جو وطن واپسی کے خواہاں ہیں کے بارے میں تفصیلات جمع کی ہیں اور اس کیلئے لازمی رجسٹریشن کیلئے ویب لنکس بھی فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک قریباً 30 ہزار افراد منظم طور یو ٹی میں لکھن پور سے داخل ہوئے ہیں ۔ اس مدت کے دوران مائیگرنٹ مزدور ، طلبا اور ہماچل اور پنجاب سے جموں کشمیر میں واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ ، اترا کھنڈ ، چندی گڑھ اور دہلی میں درماندہ افراد کو منظم طور7 مئی 2020 سے واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ عمل ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ۔ اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے درماندہ افراد بالخصوص جو دور دراز علاقوں میں فی الوقت رہ رہے ہیں کیلئے ریل سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اُن ریاستوں یہاں جموں کشمیر کے لوگ درماندہ ہیں کے ساتھ قریبی تعاون قائم کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ریلوے حکام کے ساتھ بھی قریبی رابطہ قائم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت کی رضا مندی سے جاری کئے گئے اجازت ناموں کے بغیر کسی بھی شخص کو یو ٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 21 دن تک کٹھوعہ میں کورنٹین میں رکھا جائے گا ۔ نوڈل افسر نے مزید کہا کہ حکومت نے واپس آنے والوں کے سفری کرایہ کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جموں کشمیر یو ٹی نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر روک لگانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور اس ضمن میں فرنٹ لائین ورکر انتھک کوششیں کر رہے ہیں ۔ اس پس منظر میں یہ نہایت ہی لازمی ہے کہ وطن واپس آنے والوں کی واپسی اس طرح سے یقینی بنائی جائے کہ یہ کوششیں رائیگاں ہونے کا خطرہ لاحق نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموں کشمیر کے درماندہ افراد کی وطن واپسی کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے ۔ نوڈل افسر نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے فوراً بعد درماندہ افراد کو اجازت ناموں کے اجراء اور سفری تفاصیل کے بارے میں مطلع کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی دشواری کا سامنا کرنے والے حکومت کی جانب سے مشتہر کی گئی ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا