ادھم پور ۔بانہال چارگلیارہ شاہراہ کی تعمیر ،ملبہ چناب میں پھینکناعوام سے زیادتی

0
0

زمینیں تباہ،گھرکے درودیوارکھسکنے لگے،ماحولیاتی آلودگی عروج پہ،بی ڈی سی چیئرمین امجد علی نے لیفٹیننٹ گورنر کے نام خط لکھ کر حالات سے آگاہ کیا
نمائندہ لازوال

رام بن ؍؍سال 2015 کے آخر سے اْدھم پور بانہال چارگلیہارہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تعمیراتی کام کے آغاز سے ابھی تک یہ کام ایک طرف قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا ہے تو وہیں دوسری جانب قومی شاہراہ کے قرب و جوار میںرہائش پذیر لوگوں کیلئے بھی مصیبت کا باعث بنا ہوا ہے ۔ سال 2015 سے آج تک تعمیراتی کام کی وجہ سے دو درجن سے زائد لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ۔قومی شاہراہ کے آس پاس رہائش پذیر لوگ بے گھر ہو گئے اور کئی درجنوں ایکڑ اراضی تباہ و برباد ہو گئی لیکن اس پروجیکٹ کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے ۔ بلکہ اب ضلع رام بن کے لوگوں کو اس تعمیراتی کام کی وجہ سے مزید خطرہ لاحق ہے۔ جس پرلوگوں میں کافی خوف پیدا ہو رہا ہے۔ لوگوں کو اس خوف سے باہر لانے کیلئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین رام بن امجد علی نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو کئی بار مطلع کیا کہ دریائے چناب میں ملبہ ڈالنے سے روکا جائے لیکن اس جانب بلکل بھی توجہ نہ دی گئی جبکہ یہ تمام کارنامے انتظامیہ کے ناک تلے انجام دئے جا رہے ہیں لیکن کوئی بھی ذمہ وار آفیسر اس جانب توجہ نہیں دے رہا  ہے ۔کسی جانب سے مثبت امداد حاصل نہ ہونے کے بعد ریاستی لیفٹینٹ گورنرسے امید ہے ۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر امجد عالی نے لیفٹیننٹ گورنر کے نام ایک خط لکھ کر اْنہیں اس تعمیراتی کام کی وجہ سے لوگوں کولاحق مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔ امجد علی نے تحریری شکل میں ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ دریائے چناب اور دیگر ندی نالوں میں ملبہ پھینکنا مستقبل میں ضلع رام بن کے لئے کسی بڑی آفت سے کم نہیں ہے ۔اِن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں ملبہ پھینکنے سے دریائے چناب کے آس پاس رہائش پذیر بستیوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ موجودہ دور میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سرکار کی جانب سے کئی ہدایات جاری کی جارہی ہیں ۔لوگوں سے ان ہدایات پر عمل کرنے کی گزارش کی جا رہی ہی ہر آنے جانے والے شخص پر نظر رکھی جا رہی ہے طبی جانچ کی جا رہی ہے کہ کہی کوئی شخص اس وائرس کا شکار ہو کر دوسرے لوگوں کو اس وائرس کا شکار نہ بنائے بلاک چیئرمین کہنا ہے کہ دریائے چناب کے کنارے ملبہ پھینکنا نیشنل گرین ٹرائبیونل کے قواعد و ضابطوں کیخلاف ورزی ہے اور گیمن اِنڈیا اور اس کے ماتحت کام کررہی CPPPL کی ان خلاف ورزیوں پر لگام کسنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے امجد علی نے لاک ڈائون میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے انہوں نے بلاک رام بن کے اندر مشکلات میں مبتلا ہر شخص تک پہنچ کر مدد کی ہے لیکن اْدھم پور بانہال چارگلیہارہ سڑک کی تعمیر میں ہو رہی لاپرواہی کو لیکر امجد علی کافی فِکر مند نظر ہیں۔ انہوں نے بذریعہ خط ایل جی جموں و کشمیر کو ذاتی مداخلت کرکے عوام کو لاحق اس خطرے سے بچنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا