نوشہرہ کے قرنطینہ مرکز میں سہولیات کا فقدان،طلبانے ویڈیووائرل کی

0
0

اے ڈی سی نوشہرہ سکھدیو سنگھ سمیال موقع پر پہنچے ،انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری
کلدیپ چوہدری

نوشہرہ؍؍ نوشیرہ سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور ایک قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے جہاں پنجاب ،موہالی کے کچھ بچے ہیں ۔وہیں قرنطینہ مرکز میں رہ رہے بچوں نے سہولیات کی عدم دستیابی کو لیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی اور کہا کہ گزشتہ تین دن سے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ یہاں اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے کیونکہ ہمیں نہ تو بہتر کھانا مل رہا ہے اور نہ ہی کوئی سہولت مل رہی ہے۔ بچوں نے مزیدبتایا کہ ہمیں کھانے کے نام پر صرف چاول ہی مل رہے ہیں اورانتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے محروم کیا جا رہا تھا ۔وہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اے ڈی سی نوشیرہ سکھدیو سنگھ سمیال دیگرحکام کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اے ڈی سی نوشیرہ نے کہا کہ بچوں کو اگر کسی بھی دقت کا سامنا کرنا پڑے تو ہمیں کال کر سکتے ہیں، انہوںنے قرنطینہ مرکز کے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات بہم فراہم کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا