اگر ہفتہ کے اندر کالج کا اعلان نہ کیا گیا تو غیر معینہ ہڑتال کرینگے:آفتاب گنائی
ظہیر عباسحیدر بانڈے
منڈی//تحصیل منڈی کی عوام نے کالج کی مانگ کو لیکر زور دار احتجاج زیر صدارت ایڈوکیٹ آفتاب گنائی کیا ۔جس میں مختلف سماجی تنظیموں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کر کے حکومت کے سامنے ڈگری کالج کی مانگ رکھی-اسی سلسلہ میں لوگ منی بس اسٹینڈ آعلی پیر میں جمع ہوئے مقررین میں سے غلام عباس،حاجی امیر دین،بشیر احمد،اکرم لون،’احد بھٹ،رزاق بھٹ نے حکومت پر تتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک حکومت نے انکی کالج کی مانگ کو بارہا نظر انداز کیا ہے ہر کسی حکومت نے ووٹ لینے کے وقت وعدے تو ضرور کئے مگر جیت جانے کے بعد ہماری مانگ کو کوڑا دان میں پھینکا جاتا رہا-آفتاب گنائی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی مفلس عوام کو آج تک اندھیرے میں رکھا گیا ہے کیونکہ یہاں کی عوام کی لاچاری و بے بسی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے لوگوں کی حالت میں سدھار لانے کی بجائے انھیں ظلمت میں دھکیلا جارہا ہے کیونکہ ترقی کا واحد راستی تعلیم ہے اور اس تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کالج اہم کردار نبھاتا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہےکہ بیلابالا’کھڑپہ لورن’گگڑیاں’اوڑی پورہ ساو¿جیاں،مہارکوٹ،موہری اڑائی،گلی پنڈی وغیرہ پسماندہ علاقوں کی مزدور پیشہ عوام کے بچوں کو پہلے چار و پانچ کلومیٹر پیدل پھر چالیس و پچاس کلومیٹر گاڑیوں کا سفر طے کرکے پونچھ ڈگری کالج پہنچنا پڑتا ہے اورغریب عوام کے پاس وسائل نا ہونے کے باعث بچوں کو تعلیم مہیا نہیں کر پارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں کی ترقی نہیں ہو پارہی ہے اور کہا کہ اگر ہفتہ کے اندر اندر انہیں کالج نا دیا گیا تو تحصیل منڈی کی ایک لاکھ عوام غیر معینہ احتجاج چھیڑ دینگے جسکی ذمہ دار سرکار کی ہوگی-اس کے بعد لوگ کالج کی مانگ میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں مین بازار پل منڈی تک گئے اور کئی گھنٹوں تک مین شاہراہ پر گاڑیوں کا آمدرفت کو بند کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جسکی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی-تحصیلدار منڈی نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دھانی کرائی کہ انکی مانگ جو عوام نے ریزولوشن کی شکل میں پیش کیا کو بالا حکام تک پہنچایا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ جلد منڈی کےلئے کالج منظور کروایا جائےگا-