قلیل مشاہرے کے باعث مزکورہ عملہ شدید پریشانیوں کے شکار
کے این ایس
سرینگر؍؍جموں کشمیر پردیش کانگریس نے کمیٹی نے جموں کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں کام کر رہے ’’ ایچ ڈی ایف‘‘ ملازمین کے لئے بہتر جاب پالیسی تربیب دیکر انہیں مستقل کیا جائے تاکہ مزکورہ امید وار مستقبل کے لئے پریشان نہ ہو جائیں۔جموں کشمیر پردیش کانگریس نے کمیٹی نے جموں کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے محکمہ صحت میں ’’ ایچ ڈی ایف‘‘ ملازمین کے لئے بہتر جاب پالیسی تربیب دیکر انہیں مستقل کیا جاہے تاکہ انہیں مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہاسخت محنت اور ڈیوٹیوں کے باجوود انہیں اتنا تنخواہ دی جاتی ہے جس سے انکی ضرورویات پوری نہیں ہو تی ہے ان کا کہناہے، کہ ایچ ڈی ایف ملازمین اپنے اہل خانہ کو معمولی ماہانہ تنخواہوں سے کھانا نہیں کھلا سکتے ہے ہیں اور حکام سے اس حقیقی مسئلے کو اہمیت دیتے ہوئے ان کی باقاعدگی کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ جاری بیان کے مطابق صدر نے یو ٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے 3200 ملازمین کی شکایات پر غور کریں جن میں ایمبولینس ڈرائیور بھی شامل ہیں جو ایک کافی مدت سے ایک معمولی ماہانہ تنخواہ پر ہسپتال ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت کام کر رہے ہیں ، جبکہ ان میں خدمات کو کسی طرح سے راحت یا باقاعدہ بنانے پر کبھی غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایااسپتال ڈویلپمنٹ فنڈ (ایچ ڈی ایف) کے ملازم 24*7 پر کام کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینس ڈرائیوروں محکمہ کو 15 سال کی خدمات انجام دینے کے بعد بھی 300 اور کچھ 4000 تنخواہ دی جارہی ہے ، جو انتہائی امتیازی سلوک اور بلاجواز ہے۔ ایچ ڈی ایف ملازمین کے سلسلے میں پالیسی یہ یقینی بنائے کہ وہ بھی مستقل بنیادوں پر محکمے میں رہ سکیں ، ان خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جن کی وہ پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے ان ملازمین کو فوری طور مستقل بنانے کے لئے ایک بہتر جاب پالیسی عمل میںلائی جائے ۔