ٹنل کے آر پار باشیں اورژالہ بھاری

0
0

6مئی تک دوپہر بعد ہلکی بارشیں جاری رہیں گے
کے این ایس

سرینگر؍؍ٹنل کے آر پار سنیچر سے اتوار کی صبح تک شدید بارشیوں کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر ژالہ بھاری ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں یہاں میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا 6مئی تک پوری وادی کشمیر میںبعد دو پہر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کی شام سے شروع ہونے والے بارشوں کا سلسلہ اتوار پوری رات جاری رہا ہے ،جس دوران کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے ۔ سنیچر کو ایک بار پھر بعد دوپہرمطلع ابرالودہوا اور موسلا دار بارشیں ہوئیں جبکہ کئی علاقوں میں ڑالہ باری بھی ہوئی جو اتوار کے صبح8بجے تک جاری رہا ہے۔شہر سرینگر میں رات دیر گئے تک تیز بارشیں ہوتی رہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی یہی صورتحال رہی۔اس دوران تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ کئی ایک مقامات پر ژالہ بھاری بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں میوہ باغات میں نکلے پھولواور شوگوفے کو نقصان ہوا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے کچھ ایک علاقوں میں 6مئی تک ہر دن دوپہر کے بعد ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد کے مطابق جموں وکشمیر میں موسم خوشگوار ہو رہا ہے اور ہم گرمیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوپہر کے وقت مطلع ابرالود ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5اور6مئی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اس کے بعد موسم خوشگوار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 6 مئی کے بعد وادی میں دن کے زیادہ سے زیاد ہ درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا ۔خیال رہے گوشتہ روزکشتوار میںآسمانی بجلی گرنے سے2افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ اس دوران تازہ بارشوں کے نتیجے میں سردی میں پھر ایک بار اضافہ ہوا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا