لاک ڈائون3.0کانفاذ؛جموں و کشمیر کے اضلاع کی درجہ بندی

0
0

پوراکشمیراور جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع ریڈزون
ڈوڈہ ،کشتواڑ اور پونچھ گرین زمرے میں شامل؛ریاسی ، ادھمپور، رام بن اور راجوری
لازوال دیسک

جموں؍؍ملک بھر میں جاری لاک ڈائو ن کے پیش نظر حکومت نے آرڈر نمبر 40-3/2020-DM-I(A)کے تحت اضلاع کی ریڈ،اوررین اور گرین میں دربندیاں کی ہیںتاکہ لاک ڈاوئون کے چلتے نرمی اور سرگرمیاں انجام دی جا سکیں ۔وہیں اس حکم نامے کے تحت ریاستیں اور یو ٹیز کووڈ19کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر اضلاع کو ریڈ اوراورینج زمرے میں شامل کر سکتی ہیں ۔اس سلسلے میں جموں و کشمیر میں موجودہ کووڈ19صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں نئے مثبت معاملات ،درماندہ مسافروں اور دیگر اہم پہلوئوں پر بھی نظر ثانی کی گئی ۔اس ضمن میں ڈی ایم ایکٹ کی سیکشن 24کے تحت چیئر پرسن سٹیٹ ایگزکیوٹیو کمیٹی نے جموں و کشمیر میں صوبہ کشمیر کے تمام دس اضلاع کو ریڈ کے درجہ میں رکھا ہے جبکہ صوبہ جموں کے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ کو بھی ریڈ کے درجے میں شامل کیا گیا ہے ،علاوہ ازیں ریاسی ، ادھمپور، رام بن اور راجوری کو اورینج کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے اور ڈوڈہ،کشتواڑ اور پونچھ کو گرین میں شامل کیا ہے ۔واضح رہے اضلاع کی ریڈ، اورینج اور گرین میں درجہ بندی متعلقہ اضلاع میں سرگرمیوں کے نفاذ کیلئے کی گئی ہیں اور اس درجہ بندی کو وقتاً فوقتاً نظر ثانی کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا