بلڈ ڈونیٹ گروپ نے آج پھر انسانیت کو زندہ کیا

0
0
,گروپ کے بانی ذاکر حسین کی عوام سے سپورٹ کی اپیل
بلڈ ڈونیٹ سے جڑے اکھلیش اور پنیت نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
اعظم گڑھ, //الفلاح فرنٹ کے ذریعہ بنایا گیا بلڈ ڈونیٹ گروپ لگاتار بلا تفریق سب کی مدد کر رہا ہے۔آج اعظم گڑھ شہر کی ایک خاتون کے پیٹ میں ہی بچہ مرنے کی وجہ سےان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئ۔خون کی بہت کمی تھی اور ایمرجنسی میں بلڈ کی ضرورت تھی۔ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ذمہ داروں بالخصوص ضیاء خالد اور اکھلیش موریا اور پنیت رائے کی کوششوں سے خاتون کیلئے فورا دو یونٹ بلڈ کا انتظام ہو گیا۔ایک یونٹ بلڈ, بلڈ ڈونیٹ گروپ کے اکھیلیش موریا عرف سونو نے تو دوسرا یونٹ گروپ کے ہی پنیت رائے نے ڈونیٹ کیا۔بر وقت دو عظیم انسان کی مدد سے آج ایک خاتون کو نئ زندگی ملی۔واضح رہے کہ الفلاح فرنٹ کے زریعہ قیام میں آنے والا بلڈ ڈونیٹ گروپ لگاتار مریضوں کو مفت میں بلڈ دیتا رہا ہے۔بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی الفلاح فرنٹ کے صدر اور صحافی ذاکر حسین نے اکھلیش موریا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب سے گروپ بنا ہے,آپ لگاتار مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر ضرورت مندوں کو بلڈد ینے اور دلوانے کا کا م کر رہے ہیں۔اس موقع پر ذاکر حسین نے اکھیلیش موریا ,پنیت موریا اور ضیاء خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عظیم خدمت کوانجام دینے کیلئے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ذاکر حسین نے لوگوں سے ںلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کی اور سپورٹ کی گزارش کی ہے۔ذاکر حسین نے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کیلئے 8368463763 نمبر بھی جاری کیا ہے۔بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑے ابو ہاشم,عادل شیخ,صادق ,اشرف آعظمی,فیصل نعیم ,عبد القادر,محمد فرید,مرزا شان عالم بیگ,سراج احمد,طراب نیازی ,محمد ہاشم ,محمد یاسر,فراز خان,طارق خان,عبد اللہ مقصود,خان عثمان آعظمی,کلیم خان ٹائگر,ابو شحمہ قرشی,احتشام,مرزا تابش,عارف رشادی,قمر کمال,سرفرازالدین,ڈاکٹر ذیشان,تہذیب عباس نقوی,جمشید آعظمی,محمد شارق عرف توصیف,کاشف آعظمی ,عادل آعظمی, ابو شحمہ خان اور بلال احمد و دیگر نے اکھیلیش موریا اور پنیت کو رائے بلڈ ڈونیٹ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اس کے علاوہ ضیاء خالد کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا