نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جموں و کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں کرنل اور میجر سمیت پانچ فوجیوں کے شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو سلام کیا ہے۔
کانگریسی مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئیٹ کیا ”جانباز شہیدوں کی بھارت ماں پر اعلی قربانی کو سلام۔
بھارت کو تم پر فخر ہے“۔