دن ہیں رمضان کے

0
0
 ریحانہ کوثر ریشی
فتح پور پونچھ منڈی
چراغ دل کے جلاؤ کہ دن ہیں رمضاں کے
ترانے جھوم کے گاؤ کہ دن ہیں رمضاں کے
غموں کو دل سے بھلاؤ کہ دن ہیں رمضاں کے
خوشی کی بزم سجاؤ کہ دن ہیں رمضاں کے۔
سبھی کے واسطے کر کے سلامتی کی دعا.
سَروں کو اپنے جھکاؤ کہ دن ییں رمضاں کے
ہر اک مراد ہو پوری،  ہر اک سوالی کی
دعا کو ہاتھ اٹھاؤ کہ دن ہیں رمضاں کے ۔۔
خدا نے موقع سنہرا دیا ہے بخشش کو
رکوع سجود میں آؤ کہ دن ہیں رمضاں کے
ریحانہ میں نے سنا ہے کہ مانتا ہے خدا۔۔۔
سو وقت ِ سحر مناؤ کہ دن ہیں رمضاں کے ۔۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا