کرونا سے متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ

0
0

1152 ہلاک،اب تک 9065 افرادصحت یاب
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1755 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی  ملک میں متاثروں کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ اور اس کی وجہ سے 77 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے  والوں کی  تعداد بڑھ کر 1152 ہوگئی ہے۔ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  میں کرونا وائرس کے اب تک مجموعی طور سے 35,365 معاملوں کی تصدیق ہوئی  ہے جن میں 111 غیرملکی مریض شامل ہیں۔کرونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ  چوبیس گھنٹوں میں کرونا انفیکشن سے متاثر 690 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 9065 ہوگئی ہے۔ ملک میں فی الحال 25148 معاملے متحرک ہیں۔وزارت صحت کی  جانب سے جمعہ کی شام پانچ بجے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں صورت حال میں کوئی بہتری دکھ نہیں رہی ہے اور گزشتہ ایک دن میں 583 نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 10,498 ہوگئی ہے اور اس  دوران 27 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 459 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1773 انفیکشن سے متاثر مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔مغربی ریاست گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 313 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملوں میں  دوسرے مقام پر بنا ہواہے۔ گجرات میں متاثروں کی مجموعی تعداد 4395 ہوگئی ہے اور سترہ اورلوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 214 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 613 ہوگئی ہے۔اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں صورت حال تشویشناک ہے۔ گزشتہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران 76 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور سے 3515 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں تین اور متاثرین کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور سے 1094 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال  سے چھٹی دے دی گئی ہے۔کروناوائرس سے سنگین طور سے متاثر مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انفیکشن کے 59 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 2719 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد گیارہ سے بڑھ کر مجموعی طور سے 137 ہوگئی۔ ریاست میں 482 مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 146 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2584 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران سات اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 836 مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔جنوبی ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں 161 نئے انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2323 ہوگئی ہے اور ریاست میں گزشتہ  چوبیس گھنٹون میں کرونا سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے اور یہ اعدادوشمار ستائس پر بنی ہوئی ہے۔ ریاست میں 1258 مریض اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں انفیکشن کے 78 نئے معاملے سامنے آنے  کے بعد مجموعی طور سے ان کی تعداد بڑھ کر 2281 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اکتالیس ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 555 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 1463 اور کرناٹک میں 576 لوگ متاثرہیں اور ان ریاستوں  میں بالترتیب 33 اور 22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں متاثروں کی مجموعی تعداد 1039 ہوگئی ہے اور اس  سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھبیس ہی ہے۔ کیرلہ میں 497 لوگ متاثر ہیں اورچار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔مرکز کی زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد 614 ہے اور آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 33، پنجاب میں 19، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین۔تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڈیشہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا