مزید چھ ایئرپورٹ کا آپریشن پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپنے کے لیے ٹینڈر جلد

0
0

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید چھ ایئر پورٹ کا آپریشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپنے کے لیے تین ماہ میں بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
مسٹر مودی نے یہاں سول ایوی ایشن سیکٹر (شہری ہوا بازی) کے امور پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ ہدایایت دیں۔ اس میٹنگ میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔
وزیر اعطم نے کہا کہ رواں برس محصولات اور ہوائی اڈوں کے آپریشن میں استعداد بڑھانے کے لیے مزید چھ ہوائی اڈوں کو پی پی پی ماڈل میں شامل کرنے کے کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے تین ماہ کے اندر ٹینڈر جاری کر کے بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال فروری میں لکھنؤ، احمدآباد، جے پور، منگلورو، تروننت پورم اور گوہاٹی ایئر پورٹس کے پرائیویٹائیزیشن کے لیے بولی کا عمل مکمل کیا گیا تھا اور تمام چھ ہوائی اڈوں کے لیے اڈانی گروپ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا