بدبودار کھانا دیا جاتا ہے آٹھ کمروں میں 180افراد کورنٹائین
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍کٹھوعہ کے چک میں ایک قرنطینہ سنٹر میں خراب کھانے کے انتظامات کے چلتے قرنطینہ میں رہ رہے لوگوں نے کٹھوعہ ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غم اور غصے کا اظہار کیا ۔وہیںقرنطینہ میں رہ رہے لوگوں نے گزشتہ دیر رات لازوال کو بتایا کہ متعلقہ قرنطینہ سینٹر میں لگ بھگ 180 سے زائد لوگ رہ رہے ہیں۔ جبکہ ان لوگوں کے لئے محذ 8 کمرے ہی ہیں اور اس آٹھ کمرے والی عمارت میں 180 سے زائد لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح رکھے گئے ہیں۔زیادہ تر یہاں لوگ کشمیر صوبے سے ہیں اور اس ماہ صیام کے دوران اس طرح کا انتظامیہ کی جانب سے خراب کھانا دے دینا بڑی ہی افسوس کا مقام ہے روزے دار پورا دن روزہ رکھتے ہیں اور شام کے وقت بے حد خراب کھانا روز داروں کو تقسیم کر دیا جاتا ہے اور کھانا جو کہ بدبودار ہوتا ہے کھانے سے باس آ رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا تقریباً پچھلے دس دنوں سے ہم اس قرطینہ سینٹر میں رہ رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے درست انتظامات نہیں ہیں۔ اس ناقص نظام کی وجہ سے یہاں رہ رہے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ کئی سالوںسے بند پڑھی عمارت میں بغیرسیٹائزیشن کے لاکر بے یارو مددگار ڈال دیا ہے