سامان کی سپلائی چین کو بنائے رکھنے کے لئے ان ٹرکوں کی بلاروک ٹوک آمدورفت ضروری :وزارت داخلہ
یواین آئی
نئی دہلی؍؍مرکزی وزارت داخلہ نے مختلف ریاستوں کے ذریعہ ان کی سرحدوں سے گزرنے والے ٹرکوں کی آمدورفت کی اجازت دینے میں عدم توجہی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سبھی ریاستوں کو سامان لے جانے والے ٹرکوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کی ہداہت دی ہے۔مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات میں سامان لے جانے والے ٹرکوں کو ایک سے دوسری ریاست میں بلا رکاوٹ آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔اس میں سامان اتار کر واپس خالی آنے والے ٹرک بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت وقت پر ریاستوں سے ان ٹرکوں کی آمدورفت کی اجازت دینے کو کہا گیا ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ ریاستیں ان ٹرکوں سے خصوصی پاس کا مطالبہ کررہی ہیں جو ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے وقت سامان کی سپلائی چین کو بنائے رکھنے کے لئے ان ٹرکوں کی بلاروک ٹوک آمدورفت ضروری ہے۔سکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر دہرا رہے ہیں کی سبھی ریاستیں اپنی حدودسے گزرنے والے ٹرکوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں۔اس کے لئے ان سے کس؇¤ اضافی پاس کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔