نئی دہلی (یواین آئی) مارچ میں کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ کے پیش نظر مکمل لاک ڈاون سے ملک میں گھریلو راستوں پر ہوائی سفر کی مانگ 11.8 فیصد کم رہی جبکہ عالمی سطح پر اس میں 47.8 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق، مارچ میں بین الاقوامی اور گھریلو پروازوں کو ملا کر عالمی سطح پر ہوائی سفر کی مانگ 52.9 فیصد گھٹ گئی ہے۔ آئی اے ٹی اے مسافر کلومیٹر کی یونٹ میں ہوائی سفر کی مانگ کے مطابق حساب لگاتا ہے۔