نئی دہلی،30 اپریل ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صلاحیتوں کے پاور ہاؤس تھے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس المناک خبر سے انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’رشی کپور جی کثیر جہتی، سب کے عزیز اور خوش مزاج تھے۔ وہ صلاحیتوں کے پاور ہاؤس تھے۔ میں ہمیشہ سوشل میڈیا پران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو یاد کروں گا۔ وہ فلموں اورہندوستان کی ترقی کے بارے میں جنونی تھے۔ ان کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ان کے خاندان اورمداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی ‘‘۔
خیال رہے مسٹر کپورکا کینسرسے طویل جنگ کے بعد آج صبح ممبئی میں انتقال ہو گیا۔